آسٹریلیا : (جیو ڈیسک) زمین سے محبت کرنے والوں نے دنیا بھر میں آرتھ آور منا کر موسمی تبدیلیوں کے خلاف مل کر جہدوجہد کرنے، توانائی بچانے اور آلودگی کے خلاف انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کا عزم ظاہر کیا۔ ہفتے کی رات ساڑھے آٹھ بجتے ہی آسٹریلیا کے شہر سڈنی کا مشہور اوپرا ہاؤس اور سڈنی ہاربر برج کی روشنیاں گل کردی گئیں۔ سڈنی شہر میں دیگر عمارتوں کے برقی بلب بھی بند کردیے گئے یہ مناظر دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ساحل پر موجود تھی۔
جنوبی کوریاکے دارالحکومت سیول میں عمارتوں کی بتیاں ساڑھے آٹھ بجتے ہی گل کردی گئیں اور یوں ساڑہے نو بجے تک سیول کے عوام نے برقی آلات بند کرکے آرتھ آور منایا۔چند گھنٹوں بعد چین کی عظیم دیوار چین ، دبئی کی فلک بوس عمارت برج خلیفہ، پیرس کا ایفل ٹاور اور نیویارک کی بلندوبالا عمارت ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی بتیاں بھی گل کر دی جائیں گی۔
آرتھ آور کا آغاز ورلڈ وائلڈ کلائف فنڈ نے سن دو ہزار سات میںکیا تھا۔ اب دنیا بھر میں آرتھ آور منایا جاتا ہے اور توانائی کی بچت کے لیے رضاکارانہ طور پر دنیا بھر میں اکتیس مارچ کو رات ساڑھے آٹھ بجے سے سارھے نو بجے تک ایک گھنٹے کے لیے تمام فالتو بتیاں گل کر دی جاتی ہیں۔