اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں وزیراعظم سیکریٹیریٹ میں زہریلا مواد بھجوانے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم سیکریٹیریٹ کو گذشتہ ماہ ایک لفافہ موصول ہوا تھا جس میں مشکوک پاوڈرموجود تھا ۔ لیباریٹری سے چیک کرانے پر معلوم ہوا کہ یہ انتہائی زہریلا پاوڈر ہے جس پر سیکریٹیریٹ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں پارسل کے اوپر جام شورو شہر کی مہر لگی ہوئی ہے۔