زیادتی کی شکار لڑکی کے دوست کا انٹرویو، بھارتی نیوز چینل کے خلاف مقدمہ

Interview Friend Of Raped Girl

Interview Friend Of Raped Girl

نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنے والی لڑکی کے دوست کا انٹرویو نشر کرنے پر پولیس  نے نیوز چینل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بھارتی پولیس کے ترجمان راجن بھگت کے مطابق بھارتی قانون زیادتی کے شکار فرد یا اس کے خاندان کی اجازت کے بغیر اس کی شناخت ظاہر کرنے کو منع کرتا ہے۔

مذکورہ چینل نے اس قانون کی دفعہ 288 ۔A کی خلاف ورزی کی ہے۔ انٹرویو میں زیادتی کا شکار طالبہ کے ساتھی نے 16 دسمبر کی رات  ہونے والے واقعے کی تفصیلات  بتائی تھیں اور پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی تھی۔