بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ کا کہنا ہے کہ وہ راون جیسی سائنس فکشن فلم دوبارہ بنانے کی کوشش نہیں کریں گے۔اپنی آنے والی فلم “جب تک ہے جاں”کی تشہیری مہم کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا سائنس فکشن بنانے کے لئے نہ صرف بہت محنت کرنا پڑتی ہے،بلکہ اس پر لاگت بھی بہت زیادہ آتی ہے، انکی فلم را۔ون پر ایک ارب پچیس کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔ شاہ رخ نے کہا کہ اسکا یہ مطلب نہیں کہ وہ ڈر گئے ہیں، اگر انہیں اچھا سکرپٹ مل گیا تو وہ پھر سے سائنس فکشن فلم بنانے کی کوشش کریں گے۔