سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک سیاست سے کنارہ کش

Ehud Barak

Ehud Barak

اسرائیلی(جیوڈیسک)سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ ایہود بارک کا کہنا ہے کہ وہ اب وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ نئی حکومت بننے تک وہ ابھی وزیر دفاع کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔