امریکا (جیوڈیسک) امریکا کے اکتالیسویں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی طبعیت شدید ناساز ہونے پر ہیوسٹن اسپتال کے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق اٹھاسی سالہ بش اس وقت بخار، کمزوری، کھانسی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ جارج بش نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق صدر کی طبعیت خراب ہے اور وہ اتوار سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔
سابق امریکی صدر کرسمس گھر پر منانے کی تیاریاں کر رہے تھے لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث ایسا نہ کرسکے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ اس سے پہلے بش کا نومبر میں سانس میں تکلیف کے باعث معائنہ کیا گیا تھا۔