اسلام آباد : ( جیوڈیسک) سابق وزیر قانون اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بابر اعوان کی پیپلز لائر ز فورم کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پیپلز لائرز فورم کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی۔پیپلز لائر ز فورم کے سیکریٹری جنرل اسد عباسی نے ان کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہے کہ بابر اعوان نے سازش کے تحت پیپلز لائرز فورم کو دودھڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔
سیکریٹری جنرل کے مطابق ان پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے افراد کو فورم میں شامل کرایا جس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ اسدعباسی نے کہا کہ بابر اعوان کے خلاف ثبوت، شواہد اور الزامات سے متعلق رپورٹ پارٹی کی اعلی قیادت کو ارسال کردی گئی ہے۔