اسلام آبا(جیوڈیسک) اسلام آباد سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اوگرا عمل درآمد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے، جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے،دوران سماعت پراسیکیوٹرنیب نے عدالت کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں پولیس نے توقیر صادق کو پکڑا اور پھر چھوڑ دیا۔
یو اے ای حکام نے کہا کہ توقیرصادق نہ انہیں مطلوب ہے نہ دستاویزات نامکمل ہیں،اِس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ نیب اتنا معصوم نہیں جتنا آپ بتا رہے ہیں، توقیر صادق کی گرفتاری کے لیے ٹیم بغیر وارنٹ متحدہ عرب امارات پہنچی،اسی لیے حکام نے کہا کہ انہوں نے قانون کے مطابق چلنا ہے، ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی اداروں نے ملزم کونہ پکڑنے کاعزم کر رکھا ہے ، نیب اور ایف آئی اے کے بعد لگتا ہے ۔
وزارت خارجہ اس مشن میں شامل ہے۔، جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیئے کہ آپ یہ بیان دے دیں کہ نیب کا موٹو ہی بڑے کرپٹ لوگوں کو نہ پکڑنا ہے ، نیب صرف چپڑاسی اور چھوٹے ملزموں کو پکڑتا ہے۔