کراچی : (جیو ڈیسک) جنوبی ایشیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی ایتھلیٹ نسیم حمید نے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔ چوبیس سالہ خاتون ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل انجری کے باعث قومی اور بین الاقوامی ایونٹس سے باہر تھی اور اسی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
نسیم حمید کا کہنا ہے کہ اب وہ کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک اکیڈیمی قائم کررہی ہیں جہاں وہ خود ایتھلیٹس کی تربیت کرینگی۔ سال دو ہزار نو بنگلہ دیش میں منعقدہ سیف گیمز کی سو میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیتنے پر نسیم حمید کو جنوبی ایشیا کی تیز ترین خاتون کا اعزاز ملا اور انھیں زبردست پذیرائی ملی تھی۔