سالانہ انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنراور صوبائی الیکشن کمشنرز کا تقرر کر دیا گیا
Posted on October 23, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات( جی پی آئی) یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن(انٹرنیشنل)کے چھٹے سالانہ انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنراور صوبائی الیکشن کمشنرز کا تقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق UHROکے آفس سیکرٹری وقاص اعوان اورچیئرمین سلیکشن کمیٹی ڈاکٹر فیاض حسین نے بتایا کہ UHROکی سپریم کونسل جنرل کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری منعقد ہوا۔
اجلاس میں تنیظم کے چھٹے سالانہ انتخابات برائے سال 2013ء کے لیے ڈائریکٹر جنرل قومی اسمبلی حکومت پاکستان عبدالہادی چنا ں کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا۔جبکہ صوبہ سندھ کے لیے محمد یوسف سنجرانی ،بلوچستان کے لیے محمد یوسف کاکڑ،پنجاب کے لیے ڈاکٹر شاہد علی خان،خیبر پختونخواہ کے لیے محمد اسلم خان،گلگت بلتستان کے کے لیے خان زادہ خان اور آزاد کشمیر کے لیے پروفیسر ڈاکٹر امجد علی کو الیکشن کمشنر ز تعینات کیا گیاہے۔انتخابی شیڈول کا اعلان چیف الیکشن کمشنر کریں گے ۔حسب سابق پورے ملک میں UHROکے چھٹے سالانہ انتخابات دسمبر 2012ء میں ہو ں گے۔