سانحہ خروٹ آباد میں ملوث دو پولیس افسران کو برطرف کر دیا گیا

kharotabad

kharotabad

کوئٹہ میں غیرملکیوں کو ہلاک کرنے کے واقعے میں ملوث دو پولیس افسران کو برطرف کر دیا گیا۔ ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او فضل الرحمان اور اے ایس آئی رضا خان کی برطرفی کے احکامات عدالتی ٹریبونل کی سفارش کی روشنی میں جاری کئے گئے۔  دونوں افسران کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل ٹربیونل کی سفارش پر برطرف کیا گیا ہے۔ سی سی پی اوکوئٹہ احسن محبوب نے برطرفی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ عدالتی ٹریبونل نے ایف سی کے کرنل فیصل شہزاد کو بھی خروٹ آباد واقعے کے اہم کرداروں میں سے ایک قراردیا تھا تاہم اب تک ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکی ہے۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد میں سترہ مئی کو پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے تین خواتین سمیت پانچ غیرملکی جاں بحق ہوئے تھے۔