گلگت بلتستان : (جیو ڈیسک)وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ سانحہ کوہستان کے ملزمان کی نشان دہی ہوچکی ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ملوث افراد کو بے نقاب کر لیا ہے جن میں اندرونی اور بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ گلگت بلتستان میں امن امان کی صورت حال پر جائزہ لینے کے لئے وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔اس موقع پر رحمن ملک نے کہا کہ سانحہ کوہستان میں ملوث مقامی دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے جرگے کو نام دئیے جائیں گے اور مخصوص علاقوں میں آپریشن کیا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاہراہ ریشم اورگلگت بلتستان میں پیٹرولیم میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ سانحہ کوہستان میں شہید افراد کے لواحقین کو بیس بیس لاکھ دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلی سید مہدی شاہ ،گورنر پیرکرم علی شاہ اور دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے۔