سانحہ 12 مئی کو پانچ سال، قاتل گرفتار نہ ہو سکے، عدالتی بائیکاٹ

Strike

Strike

پاکستان : (جیو ڈیسک) سانحہ بارہ مئی کو آج پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ آج تک درجنوں افراد کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے وکلاء آج واقعہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اورآج عدالتی بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

12 مئی 2007 کو چیف جسٹس افتخار محمد چو دھری کی کراچی آمد پر نامعلوم افراد نے شہر بھر میں فائرنگ اور جلاؤگھیراؤ کر کے وکلاء اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت 55 افراد کو قتل اور درجنوں کو زخمی کر دیا تھا وکلاء نے 12 مئی کے واقعات کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے وکلاء ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ مزمتی اجلاس منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ ریلیاں بھی نکالیں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مشیر عالم 12 مئی کے واقعات کے بارے میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کریں گے۔