متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ سہراب گوٹھ اکتیس اکتوبر انیس سو چھیاسی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے اس روز سندھ کے مستقل باشندوں کو آپس میں لڑانے کیلئے ایم کیو ایم کے جلوسوں پر حملے کرائے گئے۔ یہ بات انہوں نے سانحہ اکتیس اکتوبر کی پچیس ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہی۔ الطاف حسین نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کرائے گئے ان مسلح حملوں میں ایم کیو ایم کے درجنوں کارکن شہید اور زخمی ہوئے۔ آٹھ اگست انیس سو چھیاسی کو کراچی کے نشتر پارک میں ایم کیوایم کے پہلے تاریخی کنونشن کے بعد سے ہی استحصالی قوتیں بری طرح بوکھلا گئیں تھیں، اس لئے انہوں نے سندھ کے مستقل باشندوں کو آپس میں لڑانے کی یہ سازش کی گئی۔ الطاف حسین نے سانحہ 31اکتوبر 86 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔