سانولی سی دپیکا رجنی کیلئے رنگ کالا کرنے پر مجبور

deepika

deepika

سانولی سلونی سی بالی ووڈایکٹرس دپیکا پڈوکون تامل سپر ہیرورجنی کانت کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لئے رنگ کالا کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ مختلف کمرشلز میں گوری رنگت کی کریم بیچنے والی دپیکا پڈوکون کو اب اپنا رنگ کالا کرنا پڑا۔

دپیکا کو رجنی کانت کے مقابل دو فلموں میں کام کا موقع ملا تو وہ خوشی سے پھولے نہ سمائیں مگر انہیں اس وقت عجیب لگا، جب ڈائریکٹر نے ان کا رنگ گورے کے بجائے کالا کرنے کی تجویز دی۔ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ رجنی کے مقابل دپیکا کی سانولی رنگت زیادہ اچھا تاثر نہیں دے رہی تھی اس لئے میک اپ کے ذریعے دپیکا کا رنگ زیادہ گہرا کرنا پڑا۔