سانگلہ ہل (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب نے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے سانگلہ ہل کے 5 بچوں کے والدین سے تعزیت کی، وہ قصور میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے 8 سالہ ساجد کے گھر بھی گئے۔
وزیراعلی پنجاب سانگلہ ہل کے چک نمبر 286 مہیس جنوبی گئے جہاں انہوں نے جاں بحق ہونے والے 5 بچوں کے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ شہباز شریف نے ورثا کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا اور بچوں کے والد محمد اکرم کو ٹی ایم اے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعلی پنجاب کاہنہ میں اغوا کے بعد قتل کئے جانے والے 8 سالہ ساجد کے گھر بھی گئے۔ انہوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کم سن بچے کے بدسلوکی کے بعد قتل کو افسوس ناک واقعہ قرار دیا اور یقین دہانی کرائی کہ ملزم سزا سے بچ نہیں سکے گا۔