سین ڈیاگو ستار کے بے تاج بادشاہ پنڈت روی شنکر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے امریکا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں مشہور ستار نواز پنڈت روی شنکر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں پنڈت روی شنکر کی بیوی ،بیٹیاں، برطانوی راک بینڈ بیٹل کے لیڈ گٹارسٹ جارج ہیریسن کی بیوہ Olivia Harrison سمیت رشتہ داروں اور دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔پنڈت روی شنکر جنوبی کیلی فورنیا کے ایک اسپتال میں11 دسمبر2012 کو 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔