پاکستان(جیوڈیسک) ستمبر کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں چودہ فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ستمبر میں چھبیس لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوا۔ گزشتہ سال اسکا حجم بائیس لاکھ ٹن تھا۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں بیس فیصد بڑھ کر سترہ لاکھ نوے ہزار ٹن رہی جبکہ پاکستان سے گزشتہ ماہ آٹھ لاکھ بیس ہزار ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ بھی کیا گیا۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اب تک مجموعی طور پر ستتر لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کیا جاچکا ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں پچہتر لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا تھا۔