سخت سردی میں 10سے 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ گرمیوں میں عوام کا کیا بنے گا

لالہ موسیٰ : سخت سردی میں 10سے 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ گرمیوں میں عوام کا کیا بنے گا ، یہ سوچ سوچ کر عوام پریشان ہونے لگے ، حکومت اور اس کے وزراء کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کا ایک بھی خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ، اس سلسلہ میں کئے گئے سروے کے مطابق محکمہ واپڈا نے ملک میں ہونے والی بارشوں ، برفباری اور ڈیموں میں پانی کے وافر ذخائر کی موجودگی کے باوجود شدید سردی کے موسم میں بھی اپنی عادت سے مجبور ہو کر 10سے 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوا ہے ، عوامی کاروباری حلقوں کے مطابق اگر سردیوں میں لوڈ شیڈنگ کی یہ صورتحال ہے تو پھر گرمیوں میں تو بجلی کی بے انتہا لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنے کیلئے عوام اور کاروباری طبقہ کو تیار رہنا چاہیے ۔