وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے پر دو تہائی اکثریت حاصل ہوچکی ہے اتفاق رائے کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے. قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نئے صوبوں کے حق میں ہیں مگر قرار داد منظور ہونے سے صوبہ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت نے اسمبلی میں سرائیکی صوبے کی قرار داد پر بحث کی اجازت نہیں دی جس کے بعد قومی اسمبلی سے رجوع کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے لیئے تمام فورمز استعمال کیئے۔ نئے صوبوں کے لیئے طریقہ کار نکالا جائے مخالفت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے بھی ہزارہ صوبہ کی بات ہے نئے صوبے بننے چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا نہیں چاہتے کہ کوئی اس مسلئے پر استعمال ہوجائے اتفاق رائے سے ہی مسلئے کا حل نکلنا چاہیئے۔