کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دو لڑکیوں پر تیزاب پھینکنے والے دو ملزموں میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لڑکی کے گھر والے رشتے سے راضی نہیں تھے۔ گزشتہ شام جب لڑکی اپنی دوست کے گھر گئی تو دونوں ملزموں نے تیزاب پھینک دیا۔ لڑکیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق دونوں لڑکیوں کے ہاتھ اور چہرے متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس نے ایک ملزم کامران کو گرفتار کر لیا۔