کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہو گیا۔ قلات اور زیارت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے دس درجے گرگیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چھ ریکارڈ کیا گیا ہے، سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں گیس پریشر کی کمی کی شکایات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ زیارت، کان مہترزئی اور ملحقہ علاقوں میں بھی درجہ حرارت منفی دس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقراررہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی میں بھی سرد ہواں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی ہے۔