سرکلر قرضے سات سو ارب تک پہنچ گئے

forex

forex

حکومت کے سرکلر قرضے سات سو ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جس میں بہتری کے لیے مزید ایک سو ساٹھ ارب روپے کے بانڈز کا اجرا کیا جا ئے گا ۔
ذرائع کے مطابق موجودہ سات سو ارب کے سرکلر قرضوں میں ایک سو ساٹھ ارب روپے کے قرضوں کے سواپ کئے جا رہے ہیں اور مزید قرضے پاور ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دئے جائیں گے جس سے پی ایس او اور آئی پی پیز کے کھاتہ جات بہتر ہو جائیں گے اور انکو فرنس آئل کی درآمد میں مشکلات نہیں رہیں گئی۔ حکومت اس سے پہلے بھی سرکلر قرضوں کے لئے دو سو اکنانوے ارب روپے کے بانڈز جاری کر چکی ہے۔