سرگودھا : (جیو ڈیسک) اسلم مڈھیانہ کے تشدد کا شکار ہونے والے سکول ٹیچر نفیس خان کے وکیل شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ کو مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سکول ٹیچر نفیس خان کے وکیل شاہد نذیر خان گھر سے کچہری آر ہے تھے کہ چنگ چی اور موٹر سائیکلوں پر سوار اسلم میڈھیانہ کے حامیوں نے ان کی گاڑی روک لی۔ انہیں باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنا یاجس سے شاہد نذیر کے بازو کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں واقعہ کے خلاف وکلا نے مکمل ہڑتال کر دی۔ واضح رہے کہ 18 مئی کو عدالت میں شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ اور اسلم مڈھیانہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہو ا تھا۔
اسلم مڈھیانہ کے حامیوں کی طرف سے سکول ٹیچر کے وکیل اور صحافیوں کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔