سرینگر:بس کھائی میں گرگئی،19 افراد ہلاک، ایک زخمی

Bus

Bus

مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے انیس افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ مقبوضہ کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں پیش آیا۔

پولیس اور امدادی کارکنوں نے کھائی سے انیس لاشوں اور ایک زخمی شخص کو نکال لیاہے۔زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔