ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں تاہم مملکت کی شوریٰ کونسل انہیں بیرون ملک ڈرائیونگ کیلئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی اجازت دینے سے متعلق ایک تجویز پر غور کر رہی ہے۔
عربی روزنامہ الحیاہ کی رپورٹ کے مطابق تجویز کا مسودہ کونسل کی دو خواتین ارکان نے پیش کیا۔ کونسل کی مشاورتی کمیٹی مسودے کا جائزہ لے رہی ہے جسکے بعد اسے قانون ساز ادارے کی متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا جائیگا۔