سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے عینی شاہد کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ریاض کے مشرق میں واقعہ صنعتی علاقے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نیتجے میں ایک عمارت تباہ جبکہ قریب گھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دھماکا کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ ادھر العریبیہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک تیل لے جانے والے ٹکر میں ہوا جس کی وجہ سے پٹرول پمپ تباہ اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔امریکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ابھی تک دھماکے کی وجوہات اور ہلاکتوں کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا ٹریفک حادثے کی وجہ سے ہوا.