سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب میں سی آئی اے کا خفیہ ڈرون بیس ہے جہاں سییمن پر ڈرون حملے کیئے جارہے ہیں۔ القاعدہ کے خلاف مہم میں یمن پر امریکی ڈرون سعودی عرب میں ایک امریکی ایئر بیس سے اڑ رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ بیس دوسال قبل قائم کیا گیا تھا۔ اس بیس سے ڈرون حملہ یمن میں کیئے جارہے ہیں جن میں امریکی نژاد القاعدہ کے رہنماء المالکی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سعودی عرب میں ڈرون بیس کی خبر پر امریکی اخبارات میں بھی خبر پہلے کس کے پاس کی بحث شروع ہو گئی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے سعودی عرب میں ڈرون بیس کی خبر شایع کی تو واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ اس کے پاس یہ خبر ایک سال سے تھی لیکن معاملات کی حساسیت کی وجہ سے اس خبر کو چھپایا گیا۔