سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ (جیوڈیسک) سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جرمنی کا میچ بارش کے باعث مقررہ وقت پر نہیں ہوسکا۔ فتح سے پاکستان کی فائنل رسائی کے امکانات ہوسکتے ہیں۔ لیکن اس کیلئے آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ سے ہار یا ڈرا ضروری ہے۔
ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کھیلے جارہے ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ جرمنی سے کھیل رہا ہے۔ بھارت کا میچ میزبان ملائیشیا اور آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ بھارت دس پوائنٹس لیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔ جرمنی اور آسٹریلیاچھ،چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے پوائنٹس پانچ اور پوزیشن چوتھی ہے۔ جرمنی کو شکست دیکر پاکستان کے آٹھ پوائنٹس ہو جائیں گیاس کے بعد اگر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہوگیا یا نیوزی لینڈ جیت گیا تو پاکستان فائنل میں بھارت کے مدمقابل پہنچ سکتاہے۔
آسٹریلیا کی فتح پر پاکستان تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گا۔ ایونٹ میں پاکستان کو ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف میچز برابر رہے ہیں۔