سلمان،شاہ رخ اور کرینہ سب سے زیادہ منافع دینے والے اداکار

Salman,Sharukh,krina

Salman,Sharukh,krina

فلم باڈی گارڈ کے سلمان خان اور دوسری طرف راون کے شاہ رخ خان ان دونوں کے درمیان ہیں بیبو کرینہ کپور ان تینوں اداکاروں نے سال بھر میں دونوں ہاتھوں سے اتنی دولت لوٹی کہ سو کروڑ کلب بنا بیٹھے۔ ان کی فلموں سے پروڈیوسرزکواتنا پرافٹ ہوا کہ پرافٹ ایبل ایکٹرزکہلائے۔
کرینہ کپور کے لئے یہ سال یوں بھی اچھا رہا کہ ان کی دونوں فلموں باڈی گارڈ اور راون کو بلاک بسٹر فلموں کا اعزازملا۔ اسی طرح شاہ رخ کوبھی ہوم پروڈکشن راون سے شہرت اور پیسے ملے۔ مگر جس طرح پلے بوائے سلمان خان نے باڈی گارڈ اور ریڈی سے اتنا بزنس کیا کہ باڈی گارڈ سال کی سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والی فلم بن گئی۔