سلمان خان نے سگریٹ نوشی ترک کردی

Salman Khan

Salman Khan

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے جبڑے کے آپریشن کے بعد سگریٹ نوشی ترک کردی ۔سلو بھائی نے گزشتہ برس فلم اک تھا ٹائیگر کی شوٹنگ سے قبل امریکا میں اپنے جبڑے کا آپریشن کروایا تھا جس کے بعد وہ گاہے بگاہے اپنے جبڑے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے۔

اس صورتحال پر انھوں نے ڈاکٹروں کے مشورے پر سگریٹ نوشی ترک کردی ۔ اداکار کے قریبی ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہیسلمان نہ صرف خود سگریٹ نوشی سے گریز کررہے ہیں بلکہ وہ اپنی شوٹنگ کے دوران بھی کسی کو سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں دیتے۔ سلمان آجکل شوٹنگ کے دوران کھانا بھی گھر سے منگواتے ہیں۔