سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر کے لیے ایکوزیشن ایکٹ 1984 ء کے تحت سیکشن 4 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے

Attention

Attention

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب نے وزیرآباد میں 503 کنال اور 14 مرلہ رقبہ پر کٹلری وکچن وئیرانڈسٹری کی ترقی کے لیے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر کے لیے ایکوزیشن ایکٹ 1984 ء کے تحت سیکشن 4 کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے

جس سے وزیرآباد سیالکوٹ روڈکٹلری انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے نزدیک موجود رقبہ پر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی یہاں پرائیویٹ سیکٹرکی طرف سے 6سے 8ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری کی جائے گی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پرصوبائی وزیرصنعت پنجاب چوہدری محمد شفیق مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریل کا رپوریشن محمدبلال بٹ ڈائریکٹر بابر نواز وڑائچ ریجنل ڈائریکٹر ساجد انور بھلی نے وزیرآباد میں ماڈل سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر کی منظوری کے لیے انتھک محنت کی ہے

جس پر آل پاکستان کٹلری ایسوسی کے ممبران محمد خالد مغل ، محمد اسلم بھٹہ ، افتخار احمد چیمہ ،شیخ محمد اقبال ،ظفر اقبال بھٹہ ،مرزا عتیق الرحمٰن ،بلال احمد بھٹہ ،سجاد فاروق ،چوہدری محمد نصیر ،لالہ خلیل احمد ، محمد عارف کھوکھر،طاہر رفیق منہاس ،محمد نواز چیمہ ،شکیل اعظم ،شکیل احمد مغل،محمد شفیق مغل،،کامران عباس بھٹہ ،بلال شفیق ،محمد نذیر بٹ، سرفراز احمد ،صلاح الدین اکبر،چوہدری محمد عارف، آصف ابراہیم ،عدنان جاوید ،مرزا شعیب بیگ،راحت نذر نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف اور ان کی ٹیم کو اس منصوبہ کی تعمیرکی منظوری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وزیرآباد میںچھوٹی اور درمیانے درجہ کی انڈسٹری کی ترقی کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے

جس پر ہم سب ان کے شکر گزار ہیں اس موقع پر کنو ئنیر برائے تعمیر کمیٹی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ محمد خالد مغل نے کہا کہ وزیرآباد میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر سے یہاں صدیوں پہلے سے موجود کٹلری انڈسٹری کو تحفظ مل جائے گا جس سے یہ انڈسٹری اربوں روپے کا اضافی زرمبادلہ کما کر ملک کو دے گی ہزاروں مرد وخواتین کو روزگار کے نئے مواقع حاصل ہونگے کٹلری انڈسٹری سے وابستہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزیدنئے اقدامات شروع ہونگے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد میں کٹلری وکچن وئیرمصنوعات کی نمائش کے لیے ڈسپلے سنٹر، کشادہ سڑکیں پارکنگ ،نکاسی آب،بجلی،سوئی گیس ،ڈسپنسری ،مسجد ،گرائونڈ، پارک،خوبصورت گیٹ،واٹر سپلائی مزدوروں کی ٹریننگ اورکٹلری ایسوسی ایشن کے دفتر کی تعمیر ہو گی یہاںکٹلری بنانے والی 300 چھوٹی بڑی کمپنیوںکو اپنی ایکسپورٹ کو دگنا کرنے کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات اور ہر قسم کی سہولت ملے گی جس سے پنجاب اور پاکستان دونوں ترقی کریں گے۔