سماھنی چوک تالاری اڈہ بھمبر رو ڈ کھنڈرا ت میں تبد یلی کئی سال گزر جانے کے باوجود ایک بار بھی مرمت نہ ہو سکی
Posted on November 13, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سماھنی چوک تا لاری اڈہ بھمبر روڈ کھنڈرات میں تبدیلی کئی سال گزر جانے کے باوجود ایک بار بھی مرمت نہ ہو سکی سڑک کے جگہ جگہ سے ٹوٹ جانے اور بڑے بڑے گھڑے بن جانے کے باعث گاڑیو ں کے گزرنے کے علاوہ عام شہر یوں کا گزرنا بھی محال ہو گیا ہے شہریوں کے مطالبات کے باوجو د شنوائی نہ ہوسکی تفصیلا ت کے مطابق سماہنی چوک سے لاری اڈ ہ جانے والی روڈ گزشتہ کئی سالو ں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
سڑک مرمت نہ ہونے کے باعث متعدد جگہوں سے حالت نا گفتہ بہ ہونے کے باعث کھنڈ رات میں تبدیل ہوگئی ہے بڑے بڑے گھڑھوں کے باعث پبلک ٹرانسپو رٹ لاری اڈ ہ کے اندر جانے کے گر یز اں جبکہ ٹریفک کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں نے بلدیہ بھمبر اور اعلیٰ حکام سے سڑک کی خستہ حالی کو دور اور سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔