میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 39 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے 21کشتیاں قبضے میں لے لیں۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو پاکستان کے اکنامک زون میں 39 بھارتی ماہی گیر جال لگا کر اعلی نسل کی نایاب مچھلیاں پکڑنے میں مصروف تھے کہ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 21 کشتیاں اور پکڑی گئی مچھلیاں برآمد کرلی ہیں ۔
سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار ماہی گیروں کو ڈاکیارڈ پولیس کے حوالے کردیا ہے جنہیں کراچی منتقل کردیاگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود کے 100 ناٹیکل میل اندر آکر مچھلی کا شکار کر رہے تھے۔