امریکا (جیوڈیسک) سمندری طوفان آئزک مسلسل امریکہ کے خلیجی ساحلی علاقے کی طرف بڑھ رہاہے۔ سمندری طوفان آئزک امریکی ریاست لوزیانا کے جنوب مشرقی علاقے میں پہنچ گیا ہے جس کے بعد لوزیانا کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اورطوفانی ہواوں کا سلسلہ جاری ہے۔
طوفان کے باعث ساحلی علاقوں کے دو لاکھ سے زائد شہریوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔آئزک سے نیوآرلینزشہر کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ شہرکی سڑکیں سنسان پڑی ہیں اورسیکڑوں شہری سرکاری کیمپوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج اور امدادی ٹیمیں شہر میں پہنچ چکی ہیں۔ امریکا کے نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق طوفان سے سمندر میں بارہ فٹ اونچی لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے۔