منیلا (جیوڈیسک) سمندری طوفان بوپھا جنوبی فلپائن سے ٹکرا گیا۔ ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے، کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بوپھا اس برس فلپائن سے ٹکرانے والا سب سے خطرناک طوفان ہے۔ طوفان کے زیر اثر ایک سو پچھہتر کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی توقع ہے۔طوفان فلپائن کے جنوبی مندانا علاقے سے ٹکرایا ہے اور جنوب مغربی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔طوفانی ہواوں سے ایک مارکیٹ کی چھت اڑ گئی، صدر بیننگو اکینو نے لوگوں سے امدادی کارکنوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔