سمیع خان نے کورنگی کے نشیبی علاقوں میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے کاموں کا معائنہ کیا

کراچی : ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے رات ہونے والی برسات کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کورنگی کے نشیبی علاقوں میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے کاموں کا معائنہ کیا اور اندورنی گلیوں،نشیبی علاقوں اور برساتی نالوں سے نکاسی آب کے لئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جہاں پر ہیوی مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے برسات کے پانی کی نکاسی کے کام میں مصرو ف عمل تھا ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ تمام دستیاب وسائل برئوے کار لارہی ہے تاکہ کورنگی کی عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے برسات کے پانی کی نکاسی اورصفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے اور تمام محکمہ جاتی افسران اور عملے کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کیں کہ بارشوں کے دوران ہائی الرٹ رہا جائے اور موثر اقدمات کے ذریعے عوامی ریلیف کا کام جاری رکھا جائے اور کسی بھی جگہ سے نکاسی آب کی شکایات موصول ہو تو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کے انتظامات کئے جائیں۔

ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے عوام الناس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹائون انتظامیہ کی جانب سے حالیہ نالوں کی صفائی وجہ سے کسی قسم کی کی کوئی ہنگامی صورت حال پیش نہیں آئی برساتی نالوں کے بہائو میں کوئی رکائوٹ نہیں ہے اور نہ ہی کہیں اوور فلو ہے اور اس سلسلے میں کورنگی ٹائون میں قائم کنٹرول روم جس کا نمبر,35070568ہے جہاں پر کورنگی کی عوام اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں اور یہاں پر عملہ ضروری مشینری کے سا تھ کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے موجود رہے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفراء طارق مغل ، ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

Sami Khan Visit

Sami Khan Visit