سندھ(جیوڈیسک)سندھ اسمبلی میں فنکشنل لیگ، اے این پی،مسلم لیگ ق، این پی پی کا احتجاج اپوزیشن بینچز الاٹ نہ ہونے پر اراکین سندھ اسمبلی اسپیکر کے سامنے احتجاجا زمین پر بیٹھ گئے۔
سندھ اسمبلی اجلاس جاری ہے جس میں فکنشل لیگ ، اے این پی ، مسلم لیگ ق این پی پی کے اراکین اسمبلی نے حکومتی نشستوں پر بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ جام مدد علی کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کرانے کے باوجود اپوزیشن بینچ الاٹ نہیں کئے گئے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزرا کی حیثیت سے آپ کے استعفے منظور نہیں ہوئے، وزرا کے علاوہ دیگر اراکان اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھ سکتے ہیں۔ استعفے کے نوٹی فیکیشن تک نشستیں الاٹ نہیں کرسکتا۔ جام مدد علی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی اور گورنر سندھ کو استعفے دے دیئے ہیں امید ہیں جلد منظور ہو جائیں گے۔