کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد آج صبح کھول دیئے گئے۔ گیس کمپنی اور سی این جی ایسوسی ایشن کی باہمی مشاورت سے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ہفتہ کی صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک چوبیس گھنٹوں کیلئے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کافیصلہ کیاگیا تھا۔ صوبہ بھر میں کم وبیش پانچ سو سے زائدسی این جی اسٹیشنزاس دوران بندرہے۔گیس کی بندش کیباعث صارفین کوشدید مشکلات کاسامنارہا،رکشہ،بسز،ٹیکسی اورنجی گاڑیاں بڑی تعداد میں گیس کی بندش سے شدید متاثر رہیں۔آج صبح سی این جی اسٹیشنز کھلنے سے پہلے ہی ان کے سامنے گیس کے حصول کے لئیگاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آئیں۔