سندھ (جیوڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہفتے کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو معمول کے مطابق ہفتے کی صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک گیس کی سپلائی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عید کی آمد انتہائی قریب ہونے اور اس حوالے سے عوام کی مشکلات کو سوئی سدرن گیس کمپنی نے نظرانداز کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کے لئے گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے ترجمان سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی ہفتے کی صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک بند رہے گی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ عید تعطیلات کے باعث گیس کے بلزجمع کرانے کی تاریخ 22 اگست سے بڑھاکر 27 اگست کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عید کے بعد زمزمہ گیس فیلڈ سالانہ مرمت کے لئے اکیس سے 24 اگست تک بند رکھنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔