سندھ (جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن اڑتالیس گھنٹے کی بندش کے بعد رات بارہ بجے کھل گئے جبکہ گیس بھروانے والوں کی لمبی لمبی قظاریں پہلے سے موجود تھیں جو آج صبح تک میلوں تک پھیلتی چلی گئیں۔ عوام کو تین سے چھ گھنٹے انتظار کے بعد گیس مل رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سی این جی اسٹیشن کی بندش کا فوری نوٹس لے اور سی این جی مالکان کی جانب سے ہڑتال کے باعث لوگوں کو پریشانی میں مبتلا نہ کرے۔