سندھ (جیوڈیسک) سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے گرینڈ الائنس کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور نو جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس نو فروری کو طلب کر لیا گیا ہے۔
سندھ: مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا کی قیادت میں بننے والے گرینڈ الائنس میں مسلم لیگ ن ، نیشنل پیپلز پارٹی ، جمعیت علما اسلام ، جماعت اسلامی، سندھ یونائٹیڈ پارٹی ، عوامی تحریک، جمعیت علما پاکستان اور سندھ ترقی پسند پارٹی شامل ہیں۔
گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں میں پیپلز پارٹی کے خلاف انتخابات مل کر لڑنے پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔ نو فروری کے اجلاس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت انتخابات سے متعلق امور کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔