سندھ (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے علماء کی درخواست پر کل گیارہ ربیع الاول کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، سرکاری دفاتر چار دن بند رہیں گے۔
کراچی علمائے کرام نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جلوسوں کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلی سندھ سے گیارہ ربیع الاول کو بھی تعطیل کا مطالبہ کیا۔ بارہ ربیع الاول جمعہ کو پہلے ہی عام تعطیل ہے۔
اس طرح سندھ میں جمعرات سے اتوار تک چار روز سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کیمطابق سندھ حکومت اور اس کے ماتحت تمام ادارے کارپوریشنز، تعلیمی ادارے ، سکول اور کالج چار روز بند رہیں گے۔