سندھ(جیوڈیسک) وزیر قانون و جیل خانہ جات سندھ ایاز سومرو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قیادت پر حملہ کوئی نئی بات نہیں، رات کے اندھیرے میں کسی کے گھر پر دستی بم پھینکنا بزدلانہ فعل ہے،جنھوں نے یہ حرکت کی وہ سندھ کے رکھوالے نہیں۔
سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے چھبیس ڈاکٹرز میں اپوائنٹمنٹ لیٹر کی تقسیم کی تقریب کے موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس کا ابھی بل پاس ہوا ہے ایکٹ نہیں بنا،اگر بل میں کوئی خامی ہے تو وہ تجاویز کے بعد دور کی جاسکتی ہے،فلور پرپاس ہونے والے بل کا فیصلہ فلور پر ہونا چاہئے گلیوں پر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا تسلسل رہتا تو ملک میں بے روزگاری نہیں ہوتی، آمرانہ دور میں سندھ کی عوام کو ملازمتوں سے محروم رکھ کر سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا،پیپلزپارٹی کے جمہوری دور میں سترہ گریڈ کی ملازمت ملنا خوش آئند ہے،مزید ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں گے،امختلف جیلوں میں قید قیدیوں کو بھی سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں،اپوائنمنٹ حاصل کرنے والے ڈاکٹرز سندھ کی جیلوں میں ڈاکٹرز کی حیثیت سے تعینات کئے جائیں گے۔