سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن آج جنوبی افریقہ اپنی نامکمل اننگز نوے رنز ایک کھلاڑی آٹ سے شروع کرے گا۔ سنچورین ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقی فاسٹ بولنگ کے سامنے سری لنکن بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم ایک سو اسی رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔ اینجلو میتھیوز اڑتیس،سمارا ویرا چھتیس اور جے وردنے تیس رنز بناسکے۔جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر نے پانچ اور ڈیل اسٹین نے چار وکٹیں لیں۔ اوپنرز نے جنوبی افریقہ کو اٹھاسی رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ کپتان گریم اسمتھ آخری لمحات میں اکسٹھ رنز بناکر فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پرنوے رنز بنائے تھے۔جیک روڈلف ستائیس اور ڈیل اسٹین بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔