ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ آج سنی تحریک کی کانفرنس میں علما کرام سمیت سیاسی اور مذہبی رہنما شرکت کر کے قوم کو مسائل سے نجات کا راستہ فراہم کریں گے۔ سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ میمو اسکینڈل اور مختلف مسائل میں قوم کو الجھایا جارہا ہے ،جانثاران مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس میں اہم اعلانات کریں گے۔ کراچی میں نشتر پارک میں کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ جانثاران مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس میں علما اکرام سمیت سیاسی و مزہبی رہنماوں کی بڑی تعداد شرکت کرئے گی، جبکہ سیکورٹی کے لیے پانچ ہزار سے زائد رضاکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔