سن آف سردار کے پریمیئر میں بھارتی کرکٹروں کی شرکت

Bollywood

Bollywood

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹروں نے اجے دیوگن کی فلم ”سن آف سردار” کے سپیشل پریمئر شو میں شرکت کی۔ فلم “سن آف سردار” ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر کل ملک بھر میں سینماں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

اجے دیوگن نے ریلیز سے پہلے فلم کا پریمیئر شو منعقد کیا جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ارکان یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور ویرات کوہلی نے بھی شرکت کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اجے دیوگن نے کہا کہ سپیشل شو میں انہوں نے اپنے دوستوں اور عزیزوں کو مدعو کیا تھا۔ بہت سے کرکٹر ان کے دوست ہیں اور وہ ان کی دعوت پر فلم دیکھنے آئے۔