سوناکشی کو سلمان کی کڑوی باتیں بھی شیریں لگنے لگیں

Salman Khan Sonakshi

Salman Khan Sonakshi

جانے کیا بات ہے سوناکشی کو سلمان کی کڑوی باتیں بھی شیریں لگنے لگیں یہ کہنا ہے دبنگ گرل کا جن پر سلمان خان نے ہمیشہ مثبت تنقید کی ہے۔

سلمان خان کے مقابل فلم دبنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فلم انڈسٹری کی صف اول کی ہیروئن بن گئیں۔ سلمان کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ سوناکشی کا کہنا ہے وہ سلمان کی تنقید کا برا نہیں مناتیں کیونکہ وہ انکے بھلے کے لئے ہوتی ہے۔

جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو وہ کافی موٹی تھیں سلمان نے انہیں اس قابل بنایا کہ وہ فلم انڈسٹری میں اپنا مقام بنا سکیں۔ انہوں نے کہ آج وہ جو کچھ ہیں، سلمان کی بدولت ہیں۔