ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار پچاس روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ستاون ہزار روپے سے گر کر پچپن ہزار نو سو پچاس روپے کی سطح پر آ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت میں اس دوران نو سو روپے کمی ہوئی اور یہ سینتالیس ہزار نو سو ستاون روپے ہو گئی۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی یہ سستا ہو ا ہے۔