سوڈان خطرناک دہشت گرد ریاست ہے ، اسرائیل کا الزام

Sudan

Sudan

مقبوضہ بیت المقدس / خرطوماسرائیل نے کہا ہے کہ سوڈان خطرناک دہشت گرد ریاست ہے۔ اسرائیل یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سوڈان کی حکومت نے خرطوم کی ایک ملٹری فیکٹری پر میزائل حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا۔ منگل کی شب ہونے والے اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سوڈانی حکام کے مطابق خرطوم کے جنوب میں یرموک میں ملٹری فیکٹری پر حملہ راڈار پر نظر نہ آنے والے 4اسرائیلی طیاروں نے کیا، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

اسرائیل سوڈان پر حماس کے عسکریت پسندوں کو پناہ دینے الزام لگاتا رہا ہے تاہم سوڈانی حکومت نے ان الزام کی تردید کی ہے۔اسرائیلی ریڈیو کے مطابق دفاعی عہدیدار نے کہا کہ سوڈان خطرناک دہشت گرد ریاست ہے اور وہاں جو کچھ ہوا اسے سمجھنے میں وقت لگے گا۔دریں اثنا سوڈان میں سینکڑوں افراد نے اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خرطوم میں سینکڑوں افراد نے فیکٹری پر اسرائیلی فضائی حملے کیخلاف ا حتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے درج تھے۔